حیدرآباد۔یکم مئی (اعتماد نیوز)آج مرکزی وزیر ملکھارجنا کھرگے نے چینائی
ریلوے اسٹیشن میں گواہاٹی ٹرین میں بم دھماکہ کے مہلوک خاتون کو ایک لاکھ
روپئے ایکس گریشیا ‘اور زخمی افراد کو 25ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا۔جبکہ
معمولی زخمی افراد کو 5ہزار روپئے امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ اس
دھماکہ میں ایک خاتون کی ہلاکت ‘ اور دو افراد کی حالت
نازک بتائی جا رہی
ہے۔ جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔مرکزی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ واقعہ
افسوسناک ہے اور اس واقعہ پر تحقیقات کروائے جائینگے۔انہوں نے اس دھماکہ پر
تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ
اس کے تحقیقات کے لئے ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ایک متشبہ
شخص کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔